ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نےہیلپ یونٹ قائم کردیا۔ہیلپ یونٹ کے قیام کا مقصد شہریوں کو دوران سفر گاڑی خراب ہونے کی صورت میں موقع پر مدد فراہم کرناہے۔سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے شہر کے مختلف اداروں،چوکوں اور اڈہ جات پر ٹریفک ایجوکیشن کاسلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایجوکیشن یونٹ کی طرف سےکالجزمیں روڈسیفٹی لیکچردیاگیا۔