• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے آج تک اپنے دشمن کو نہیں پہچانا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض چشتی

سابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن چاہتا ہے ہم آپس میں لڑیں، ہم نے آج تک اپنے دشمن کو نہیں پہچانا۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم دشمن کو نہیں پہچانتی وہ تباہ ہوجاتی ہے، پاکستان 25 سال بعد ٹوٹا اور توڑا بھی ہمارے اپنوں نے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلمانوں کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ مسلمان سکون سے رہیں، ہم نے یہ ملک اسلامی طریقے سے زندگی گزارنے کیلئے بنایا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا کہ پاکستان کے پاس کچھ نہیں تھا، آج دیکھو پاکستان کتنا بڑا زرعی ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے محنت کی، موجودہ پاکستان ہماری محنت کا نتیجہ ہے لیکن حالیہ صورتحال کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا بننا ہندوستان کو شروع دن سے اچھا نہیں لگا، ہم نے 1965 میں ہندوستان کے زعم کو توڑا۔

قومی خبریں سے مزید