• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج

سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف درج کر لیا گیا۔

مقتول عبدالرزاق شر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں درخواست گزار تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول وکیل کے بیٹے کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، انسداد دہشتگردی ایکٹ اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

 ایف آئی آر ایڈووکیٹ سراج احمد کی جانب سے درج کروائی گئی ہے، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے والد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہائیکورٹ میں آرٹیکل 6 کی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

متن میں کہا گیا کہ یقین ہے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں نے اسی رنجش پر والد کو قتل کیا، ایئرپورٹ روڈ پر میرے والد کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، فائرنگ تقریباً  9 بج کر 20 منٹ پر کی گئی، میرے والد کو ناحق قتل اور عوام میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلائی گئی۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ  چئیرمین پی ٹی آئی کی ایماء پر میرے والد کو قتل کیا گیا، جس کی کل عدالت میں پیشی بھی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو گزشتہ روز کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید