• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ظالم جاگیر دار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکا کے وفادار ہیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے جھوٹے وعدے کیے۔

سراج الحق نے کہا جنوبی پنجاب کا پڑھا لکھا نوجوان باہر بھاگ رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کا کسان پریشان اور خواتین مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی ہے۔ اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت سندھ ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید