• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف ڈرامے کے سین کے دوران بازو جلا بیٹھے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستانی معروف ڈرامہ و فلم اداکار عمران اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’ہیر دا رانجھا‘ کی شوٹنگ کے دوران اُن کا بازو جل گیا تھا۔

نجی ڈرامہ سیریل ’رانجھا‘ میں ’بھولے‘ کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار عمران اشرف کی اداکاری سے متعلق محنت، سنجیدگی اور خدا داد صلاحیتوں سے تو ہر کوئی واقف ہے۔

عمران اشرف نے اب حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نشر کیے جانے والے خصوصی ڈرامے ’ہیر دا رانجھا‘ کی شوٹنگ کے دوران اُن کا حقیقت میں بازو جل گیا تھا۔

اس وائرل ویڈیو میں عمران اشرف اپنے زخمی بازو بھی دکھا رہے ہیں۔


عمران اشرف کا بتانا ہے کہ یہ حادثہ اُن کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر 3 ماہ قبل پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ہیر دا رانجھا‘ کے اس سین میں مرکزی کردار ہیرو بٹ (عمران اشرف) اپنی ہیروئن، ہیر (امر خان) کے دوپٹے پر لگی آگ بجھا رہے ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید