• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم، روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا موازنہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گندم، روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حقائق وزارتِ خوراک پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے جاری کردیے۔

2022-23 کے مالی سال میں گندم کی سرکاری امدادی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

گندم کی قیمت میں فی من 2570، آٹا فی کلو 50روپے، روٹی 5 اور نان کی قیمت میں 13روپے اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق 23-2022 میں گندم کی امدادی قیمت 14 سو روپے سے  17سو 65 روپے فی من کرنے کا اعلان کیا گیا۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث 2022 میں دوسری بار گندم کی امدادی قیمت 23 سو روپے کی گئی اور 2023 اپریل میں گندم کی نئی امدادی قیمت 39 سو 70 روپے کی گئی۔

یوں ایک سال میں فی من گندم کی قیمتوں میں 2570 روپے کا تاریخی ہوش  ربا اضافہ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 54 سو روپے تک فروخت ہوئی اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 2850 روپے میں فروخت ہوا اور مہنگائی کے اس تناسب سے عوام کی جیبوں پر 100 فیصد اضافی بوجھ پڑا۔

2022 جون میں سادہ روٹی کی قیمت 10روپے تھی جو 2023 جون میں 5 روپے اضافے کے بعد 15روپے ہوگئی۔

2022 میں سادہ نان 12 روپے کا تھا جو 2023 میں 25 روپے کا ہوگیا اور اس وقت اوپن مارکیٹ میں روٹی 20 اور نان 30 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

2022 میں دس کلو آٹے کا تھیلا 607 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1208 روپے کا تھا۔

2023 میں 10کلو آٹے کا تھیلا 1214 اور 20 کلو کا تھیلا 2417 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید