نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ (PP&H) کیلئے 43 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
پاکستان کے مختلف علاقوں کی متوازن ترقی کیلئے 108 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
ان میں سے 57 ارب روپے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع (NMDs) کیلئے، 32.5 ارب روپے آزاد جموں کشمیر کیلئے اور 28.5 ارب روپے گلگت بلتستان کیلئے رکھے گئے ہیں۔