• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ علیزے شاہ 23 سال کی ہو گئی ہیں۔

خوبرو، باصلاحیت اور چھوٹی سی ہی عمر میں شوبز انڈسٹری میں بڑا نام کمانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز اپنی 23ویں سالگرہ منائی ہے۔

اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اپنا غیر معمولی وزن کم کیا ہے اور آج کل وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نت نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔


علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز پر لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آتے ہیں جبکہ آج کل علیزے نے منفی سوچ اور تنقیدی کمنٹس سے دور رہنے کے لیے اپنا کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔


علیزے شاہ  کے آنے والے ڈراموں کے سیٹس پر بھی ساتھی اداکاروں نے اُن کی سالگرہ کا کیک کاٹا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

علیزے شاہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید