• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: طوفان سے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، معمولات زندگی متاثر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین کے صوبے جیانگ سو میں تیز ہوا، بارش اور ژالہ باری کے طوفان سے زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق طوفان سے نانجنگ شہر میں مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

چینی میڈیا کے مطابق نانجنگ میں تیز ہواؤں سے درخت گر گئے جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ 

چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ جیانگ سو میں 14 جون تک موسلادھار بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید