لندن (جنگ نیوز)برطانوی ٹینس سٹار لیورا رابنسن تھائی انجری سے دوچار ہونے پر ایسٹبورن ویمنز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں، انہیں کوالیفائنگ مرحلے میں امریکی پلیئر میڈیسن برینگل سے میچ کے دوران یہ انجری لاحق ہوئی، جہاں پر وہ ابتدائی سیٹ ہارچکی تھیں، 22سالہ سابق نمبر ون انگلش پلیئر اپنی دائیں ٹانگ میں پٹیاں باندھے ٹینس کورٹ میں اتری تھیں لیکن پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد انہوں نے میچ سے دستبرداری کا اعلان کردیا، وہ کلائی کی انجری کے سبب 2014اور2015سیزن میں شریک نہیں ہوپائیں تھیں جس کے بعد ان کی عالمی رینکنگ میں گراوٹ نے انہیں 308ویں نمبر پر پہنچادیا ہے، انہیں ومبلڈن میں بھی وائلڈ کارڈانٹری دی گئی تھی اور اس میں بھی ان کی شرکت مشکوک نظرآرہی ہے، سیزن کا تیسرا گرینڈ سلم 27جون سے شروع ہوگا۔