سکھر(بیورورپورٹ ) راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین گرین لائن ایکسپریس ممکنہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، ریلوے ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کو گزارنے کے لئےکراچی جانے والی فرید ایکسپریس کو گھوٹکی ریلوے اسٹیشن کی لوپ لائن پر روکا گیا اس دوران گرین لائن ایکسپریس جو تیز رفتاری کے ساتھ اسٹیشن کو کراس کررہی تھی اس کا انجن اچانک ٹریک سے اتر گیا اور فرید ایکسپریس کے قریب پہنچ گیا لیکن ڈرائیور کی حاضر دماغی اور کمال مہارت سے معجزانہ طور پر انجن وہیں ٹرین کے ہی قریب ہی رک گیا اور انجن ٹرین سے ٹکرانے سے بال بال محفوظ رہا ۔