• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ، مریض کی ایکسرے رپورٹ چیک کرنے سے انکاری ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل

فوٹو، اسکرین شاٹ
فوٹو، اسکرین شاٹ

چارسدہ میں ایک ڈاکٹر نے مریض کی ایکسرے رپورٹ چیک کرنے سے انکار کردیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ میں ایک ڈاکٹر کرسی پر بیٹھے جھول رہا ہے اور مریض بار بار ایکسرے چیک کرنے کی درخواست کررہا ہے جبکہ ڈاکٹر مسلسل انکار کررہا ہے۔

ویڈیو میں ڈاکٹر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ میرا کام نہیں، نیچے چلے جاؤ۔


میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ نے ڈاکٹر عدنان کے اس غیر مناسب رویے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، اسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی دو دن کے اندر اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید