• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے پاکستان کی پوزیشن بہتر نہ ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں عدم شرکت سے پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری نہ آسکی، لندن میں آسٹریلیا کی برتری کے ساتھ ختم ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی ٹیم نے سلور میڈل اپنے نام کیا، بھارت  کے کھلاڑیوں نے فائنل میں  امپائرز کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ایونٹ میں جر منی کے مارکو تکائو چار گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔  جر منی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان نے پچھلے سال بھارت میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں سلور میڈل جیتا تھا۔ پاکستان کو لندن ایونٹ کے لئے وائلڈ کارڈ انٹری کی مدد سے شر کت کی دعوت ملی تھی مگر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے شکست کے خوف سے شر کت نہیں کی جس کی وجہ سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں دسویں پوزیشن میں بہتری نہ آسکی۔
تازہ ترین