• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد علی عزیز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی محمد علی عزیز عرف علی جی جی نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔

محمد علی عزیز عرف علی جی جی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔

علی جی جی کا کہنا تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

ویڈیو بیان میں سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ ہمارے لیے بطور قوم دھچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید