• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بپر جوائے، گجرات کے ساحلی اضلاع طوفانی بارشوں سے متاثر ہوں گے

انٹرنیشنل میڈیا
انٹرنیشنل میڈیا

سمندری طوفان بپر جوائے سے گجرات کے درجن بھر ساحلی اضلاع طوفانی بارشوں اور ہواؤں سے متاثر ہوں گے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے گجرات میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 21 ہزار کشتیاں کھڑی کردی گئی ہیں اور گجرات کی بندرگاہوں پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سمندر کی تیل تنصیبات سے لوگوں کو فوری واپس بلا لیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ گجرات کے ساحلی علاقوں میں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید