طوفان بپرجوائے کے حوالے سے بھارتی محکمۂ موسمیات نے ریاست گجرات کے ضلع کچھ اور سورا شٹرا میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔
بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان بپرجوائے کل شام گجرات کی جاکھوا پورٹ کو عبور کرے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیرِ اثر کچھ کے منڈوی ساحل پر آج بھی تندو تیز ہوائیں اور اونچی لہریں بن رہی ہیں۔
ممبئی کے ساحل پر بھی طوفان کے زیر اثر طغیانی ہے اور اونچی لہریں پیدا ہو رہی ہیں۔
بھارتی شہر پور بندر میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے۔
گجرات کے ساحلی علاقوں سے 37 ہزار سے زائد افراد کا انخلاء کرا لیا گیا ہے۔