• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کی مولانا رومی سے عقیدت، قونیہ میں قوالی ریکارڈ


صوفی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے قونیہ میں مولانا رومی کی قوالی ریکارڈ کرلی۔ انہوں نے مولانا رومی کے صوفیانہ کلام کو خود ہی کمپوز کیا ہے اور قوالی کے اس فیوژن کو مولانا رومی کے مزار مبارک کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ جلال الدین رومیؒ ابتدائی علوم کی منازل طے کرنے کے بعد 19 سال کی عمر میں اپنے والد محترم کے ساتھ قونیہ چلے آئے۔

مولانا رومیؒ کا کلام ایک طرف تو حکمت اور اعلیٰ خیالات کا گنجینہ ہے تو دوسری جانب شاعری کے محاسن سے پُر ہے۔ اُن کے کلام میں سادگی بھی ہے، سوز و گداز بھی ہے، عشق کی وارفتگی بھی اور وحدت کا اظہار بھی ہے۔

اگرچہ ان کی شاعری کا خاص موضوع روحانیت اور عشق حقیقی یا عشق الہٰی تھا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مذہبی روا داری، اعتقادات، اخلاق، سخاوت، اچھائی اور تربیت کے موضوعات پر بھی بہت زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے محبت کی اہمیت اور حقیقت کے بارے میں بھی درس دیا۔

ان کی تعلیمات بتاتی ہیں کہ ظاہری و باطنی تمام علم انسان کے اپنے باطن میں موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صوفیاء انسان کو اپنے باطن کے کھوجنے پر پر زور دیتے ہیں۔ مولانا رومیؒ کے اشعار انسان کو اپنی اصل، یعنی اپنے باطن کی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ ان سب باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے قوالی کا فیوژن بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے قونیہ کے کلچرل ڈپارٹمنٹ نے تعاون کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید