• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس روانہ ہوگئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ۔ فوٹو: فائل
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ۔ فوٹو: فائل

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے پیرس میں ملاقات کریں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد 22 اور 23 جون کو منعقد ہونے والے نئے عالمی مالیاتی سربراہی اجلاس میں مملکت کے وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

سعودی ولی عہد کی 19 جون کو پیرس میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے منعقد ہونے والے مملکت کے سرکاری استقبالیے میں شرکت بھی متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید