ریویو آف سپریم کورٹ ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان کے درمیان ہونے والا دلچسپ مکالمہ سامنے آیا ہے۔
ریویو آف سپریم کورٹ ججمنٹ اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، خصوصی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
سماعت کے آغاز پر کمرۂ عدالت میں چڑیوں کے چہچہانے پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چڑیاں شاید آپ کے لیے پیغام لائی ہیں۔
اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ امید ہے پیغام اچھا ہو گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وہ زمانہ بھی تھا جب کبوتروں کے ذریعے پیغام جاتے تھے۔