• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈیو پاکستان پشاور میں توڑ پھوڑ، PTI کے سابق MPA آصف خان ملوث

جیو نیوز گریب
جیو نیوز گریب

پشاور پولیس نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے اہم کردار کی نشاندہی کر دی۔

ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان پشاور کے واقعے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق آصف خان مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھے، جس کا جیو فینسنگ سے پتہ چل گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 51 ملزمان کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں۔

ان بیانات کے مطابق دورانِ احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی ہدایات دیتے رہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعے کے بعد سابق ایم پی اے موبائل بند کر کے روپوش ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید