• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی: اسد قیصر کے گھر پر چھاپہ، 2 لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں

اسد قیصر - فوٹو: فائل
اسد قیصر - فوٹو: فائل

صوابی میں پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رہنما تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ 

حکام محکمہ ایکسائز کے مطابق اسد قیصر کے گھر سے 2 لگژری گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

اس چھاپے پر اپنے بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے میرے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران اہلکار میرے گھر سے 2 گاڑیاں لے گئے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید