خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایس ایس پی سونیا شمروز خان کو انٹرنیشنل پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کےلیے نامزد کردیا گیا۔
سونیا خان کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کےلیے کی جانے والی خدمات پر نامزد کیا گیا۔
ایس ایس پی سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ دیا جائے گا۔