اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے) راولپنڈی اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا، ہزارہ ، مالاکنڈ ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر تیز ہوائوں ، آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو راولپنڈی کے مضافات سمیت ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش چکوال میں 28ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مری میں 13دیر، بالا کوٹ میں 18اور گجرات میں 9ملی میٹر بارش ہوئی، گذشتہ روز ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہے، سبی ، جیکب آباد میں درجہ حرارت 49رحیم یار خان میں 48شہید بینظر آباد اور لاڑکانہ میں 47ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔