خیرپور(بیورورپورٹ) سینٹرل جیل خیرپور میں منشیات اور اسلحہ کے مقدمے میں قیدی مولابخش بھانبھن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ فیض گنج پولیس نے ایک ماہ قبل مولا بخش بھانبھن کو منشیات ایکٹ اور اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار کر کے اسے سینٹرل جیل خیرپور بھیجا تھا جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی کو صبح اچانک دل کا دورہ پڑ اجس کے نتیجے میں وہ چل بسا۔قانونی کاروائی مکمل کر نے کے بعد قیدی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ ورثاء نے اکری میں لا ش مہران ہائی وے پر رکھ کر دھرنا دیا اس موقع پر قیدی کے ورثاء نے الزام لگایا کہ فیض گنج پولیس نے علاقے کی بااثر شخصیت کے کہنے پر اس کے خلاف منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے اس کو جیل بھیجا گرفتاری کے دوران تھانے میں اس پر تشدد بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جیل کے اندر چل بسا۔