• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی 19 جون کو ڈی جی خان اینٹی کرپشن میں طلب

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 19جون کو دوبارہ طلب کرلیا، طلبی کا دوسرا نوٹس زمان پارک لاہور میں موصول کروادیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید کے خلاف درج مقدمے میں طلب کیا گیا ہے۔

طلبی نوٹس زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر موصول کروایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پر لیہ میں 5162 کنال اراضی غیر قانونی طور پرخریدنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے 16 جون کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید