• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ صورتِحال نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا: احسن اقبال

احسن اقبال، فائل فوٹو
احسن اقبال، فائل فوٹو 

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے، اگر مسلم لیگ ن صورتِ حال نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔

احسن اقبال نے نارروال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب آہستہ آہستہ ترقی کی طرف جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں ترقی کی بجائے صرف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دور میں نئے منصوبوں کے بجائے نفرت کے بیج بوئے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہو چکا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے نہیں دیا جبکہ ملک کی معیشت چیئرمین پی ٹی آئی کی اناڑی ڈرائیونگ سے تباہ ہو چکی تھی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کوشش کر رہے ہیں کہ تمام فیصلے اتفاق سے کیے جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو ہر فیصلے میں شریک کیا، بجٹ کی تیاری میں بھی تمام اتحادیوں کو شامل کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید