پاکستان کو بینک آف چائنا سے 30 کروڑ ڈالر آج موصول ہوجائیں گے، بینک آف چائنہ کی طرف سے سوئفٹ کوڈ پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم رول اوور سہولت کے تحت پاکستان کو فراہم کی جائے گی، کمرشل قرض کے تحت 30 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہوں گے، یہ رقم آج اسٹیٹ بینک کو موصول ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرز ملنے کی تصدیق کی تھی۔
ایس بی پی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چین سے 1 ارب ڈالر ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ایس بی پی کے مطابق پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالرز کمرشل قرضے کی مد میں ملے ہیں۔