پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیرس پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پیرس میں تین دن قیام کریں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا پیرس کے بعد لندن جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آذربائیجان سے بین الحکومتی بنیادوں پر لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری کے معاملے پر اختلاف کے باعث شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔