سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔
شاہد خاقان عباسی پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کےلیے حسن نواز کے دفتر پہنچے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اس سال اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہونا قانون کے مطابق ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں ملک میں انتشار پھیلانے کےلیے توڑی گئیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرے مسلم لیگ ن یا نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
شاہد خاقان نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کو کہا تھا آپ قیادت بدلیں گے تو میرا پارٹی کے عہدے پر رہنا ممکن نہیں۔