ملتان کے مضافاتی علاقے این ایل سی بائی پاس کے قریب دھماکے سے سی ٹی ڈی کے دواہلکارزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکااین ایل سی بائی پاس کے قریب ایک گھر میں ہوا ۔دھماکے سے سی ٹی ڈی کے دواہلکارخالد اورعصمت اللہ زخمی ہوگئے ۔
دھماکے کے بعد پولیس اورسیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اورگھر کواپنی تحویل میں لے لیا۔
عینی شاہد کے مطابق دھماکاخودکش جیکٹ کےپھٹنے سے ہوا ۔