اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین شیخ کو حیدرآباد انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا ریکٹر مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایوان صدر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری 5 برس کے لیے کی گئی ہے۔
قبل ازیں صدر مملکت نے تلاش کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے تین ٹاپ امیدواروں ڈاکٹر سعید الدین، ڈاکٹر محمد علی شیخ اور ڈاکٹر نبی بخش جمانی کے ایوان صدر میں انٹرویو لیے اور گزشتہ ہفتے ڈاکٹر سعیدالدین کے نام کی منظور دے دی تھی۔
امکان ہے کہ ڈاکٹر سعید دونوں عہدوں کا چارج چیئرمین انٹر بورڈ کراچی اور ریکٹر حیدرآباد یونیورسٹی اپنے پاس ہی رکھیں گے جس طرح ڈاکٹر فاروق حسن نے نوابشاہ بورڈ اور سکرنڈ یونیورسٹی کے وی سی کے عہدے کا چارج اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔
اسی طرح جامعہ کراچی میں ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ایچ ای جے انسٹی ٹیوٹ اور کامسٹیک کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سنبھالے ہوئے ہیں۔