متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ابوظبی میں ملاقات کی۔
عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں امارات ایران تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ابوظبی سے سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے شیخ محمد بن زاید کو صدر ابراہیم رئیسی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اماراتی صدر نے ایرانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔