• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین کمیشن کی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف کو تجارتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی

یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دلایا ہے کہ یورپ پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔

پیرس میں نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ یورپ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے۔

جی ایس پی پلس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’تجارتی ترجیحی اقدامات نے پہلے ہی پاکستان کو گزشتہ 8 سالوں میں یورپی یونین کو برآمدات میں 65 فیصد اضافہ کرنے میں مدد فراہم کی ہے اور ہم اس میں مزید اضافہ حاصل کر سکتے ہیں۔‘

یورپین کمیشن کی صدر نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ ’ہم سیلاب کے بعد تعمیر نو میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید