پاکستانی اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین ولی شیخ نے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔
ایک بیان میں ولی شیخ نے سیکیورٹی بہتر کرنے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ کامیڈین ولی شیخ کو چند روز قبل ناردرن بائی پاس مویشی منڈی جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے لوٹا لیا تھا۔
ولی شیخ نے ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی روداد سنائی تھی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر انڈس چوک سے پہلے گزر رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا جس کی انہوں نے ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔