• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف کی دبئی میں مصروفیات سامنے آگئیں۔ نواز شریف فیملی کے ہمراہ اپنے داماد علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں قیام پزیر ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف رہائش گاہ سے اہم ملاقاتوں کےلیے روانہ ہوگئے۔ نواز شریف کی آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ 6 ملاقاتیں طے ہیں، دبئی کی اہم شخصیات آج نواز شریف اور مریم نواز سے ملیں گی۔

دبئی کی حکومت نے نواز شریف کو خصوصی پروٹوکول دیا ہے۔

نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، سابق وزیراعظم  سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، ان کی روانگی جلد متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید