• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور بارش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور میں آندھی کی رفتار 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے بعض علاقوں میں ایک گھنٹے میں پونے دو سو ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

دوسری طرف سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

منڈیالہ گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ادھر نارووال میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید