ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے روس میں ناکام بغاوت کے معاملے پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی حمایت کردی۔
ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر نے روس میں ناکام بغاوت کے بعد روسی قیادت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ روس میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے ہفتے کو بغاوت کی کوشش کی تھی تاہم بیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے ویگنر کے سربراہ نے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔