اسلام آباد (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بنتا ہے ، ریفرنس سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت کااختیار ہے ، عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔