پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان ہوئی ملاقات تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان، پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور کچھ دیگر افراد کے حلقوں میں ن لیگ اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔