• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چین کے ساتھ 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کےلیے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان پروٹوکولز کا مقصد چین کےلیے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی چین کےلیے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔

پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی جبکہ صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا۔

پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کروائی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید