گلگت بلتستان کا مالی سال 24-2023 کا ایک کھرب 16 ارب روپے کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کےلیے 74 ارب اور ترقیاتی اخراجات کی مد میں 28 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ منظوری کے بعد اسپیکر نذیر احمد نے جی بی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا۔