• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور آرمی چیف فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارنے پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک افغان سرحد پاراچنار پہنچ گئے۔

وزیراعظم سرحد پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزاریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے جوانوں کے بلند حوصلے کو بھی سراہا۔

وفاقی وزرا اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

قوم اور تمام عالمِ اسلام کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی کے گوشت کے علاوہ بھی محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس ہے پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے، حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوامی ریلیف پر صرف کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بھی تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدور کو جس قدر ہو سکا ریلیف دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید