• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسز نے نمازِ عید کے موقع پر سری نگر کی جامع مسجد کو تالا لگادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کرنے سے روک دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو تالا لگا دیا۔

سری نگر اور ضلع اسلام آباد کی عیدگاہ میں بھی نمازِ عید ادا نہیں کرنے دی گئی۔

علاوہ ازیں کشمیریوں کا احتجاج روکنے کے لیے کئی علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور قابض انتظامیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازِ عید کی ادائیگی سے روکنا دینی امور میں صریح مداخلت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید