• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مسلمانوں و مسیحیوں پر تشدد، عبادت گاہوں پر حملے معمول بن گئے

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

انتہا پسند مودی کے بھارت میں مسلمانوں اور مسیحیوں پر تشدد اور عبادت گاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادیٔ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارت میں مسیحی برادری پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ حال ہی میں اوڑیسہ میں پادری کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مذہب کی جبری تبدیلی کے الزامات پر اقلیتوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا جاتا ہے۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں 12 مسلمانوں کو گھر میں نماز پڑھنے پر حراست میں لیا جانا بدترین مثال ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید