• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہ کرسکا


دو مرتبہ کا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکا۔

بھارت میں رواں برس 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلے جانے والے 13ویں ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1975 میں پہلا اور 1979 میں دوسرا کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، اسے دنیائے کرکٹ میں کالی آندھی کے نام سے بھی پکارا جاتا رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

زمبابوے میں جاری کوالیفائر سپر سکس میں ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ نے 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور اسے ورلڈ کپ کا حصہ بننے کی دوڑ سے باہر کردیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 182 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 44 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ کے میتھوکراس نے 74 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ برینڈن میک کلم نے 69 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ اور عقیل حسین نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید