سرگودھا (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رواں برس 31 دسمبر تک3 مسافر ٹرینیں چلانے کی منظوری دیدی ہےجس میں سرگودھا سے کراچی چلنے والی سپر ایکسپریس بھی شامل ہے۔ جبکہ دو مزید ٹرینوں میں سے ایک کراچی سے پشاور جبکہ دوسری راولپنڈی سے کراچی کیلئے چلائی جائیگی۔ تین ٹرینیں چلنے سے مختلف اضلاع کےہزاروں مسافروں کو فائدہ ہوگا۔