فرانس میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران مشتعل افراد نے میئر ونسنٹ جین برن کے گھر کو بھی آگ لگا دی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے میئر کے گھر سے کار ٹکرا دی جس کی وجہ سے میئر کی بیوی اور بچہ زخمی ہو گئے۔
پیرس کے میئر ونسنٹ جین برن کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے میرے گھر کو آگ بھی لگائی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرانس میں رات بھر مزید 719 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور اب تک گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں توڑ پھوڑ کے واقعات میں 577 گاڑیوں اور 74 املاک کو جلایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دکانوں اور کاروباری مراکز میں مظاہرین کی لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 45 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔