شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی نے دوسرے روز بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں ہونیوالی بے ضابطگیوں اور مسائل کا جائزہ لیا، ا ، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہسپتال میں چند ماہ قبل خریدے گئے بجلی کے جرنیٹر چائینہ ساخت ہیں جبکہ ان جرنیٹروں کے بارے میں فیصلہ ہوا تھا کہ یہ معروف برانڈز کے خریدے جائیں گے دریں اثناء ہسپتال سے غیر حاضر پائے جانیوالے دو ڈاکٹروں شاہد فاروق اور محمد عارف کے علاوہ لیڈی ڈاکٹر نازیہ یوسف کی ایم ایس ڈاکٹر شہناز بیگم نے جواب طلبی کرلی ہے۔