شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) گزشتہ دوپہر نصف گھنٹہ شدید بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم ضلع کچہری ، سیشن کورٹ ، مین بازار، غلہ منڈی، طارق روڈ خالد روڈ ڈیرہ خورشید سمیت درجنوں مقامات پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا اس دوران کئی فیڈر ٹرپ کرنے کے باعث شہر کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی اور شہر کی وسطی بستیوں مین بازار،ککے زئیاں سٹریٹ اور شاہجہان سٹریٹ میں رات گئے تک بجلی کی کمی بیشی کا سلسلہ جاری تھا جس سے لوگوں کا ہزاروں روپے کا سامان بھی جل گیا بارش کے دوران دھیردے موڑ مریدکے روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے محنت کش انور کی بیوی بشریٰ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔