• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو؛ ایس ایچ او گاڑی میں گٹکا سپاری لے جاتے ہوئے گرفتار


جامشورو پولیس نے کوٹری کے قریب کارروائی کے دوران اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ بولاخان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے گٹکا سپاری برآمد کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جامشورو فرخ رضا نے جیو نیوز کو بتایا کہ تھانہ بولا خان کے ایس ایچ او ظہیر سولنگی کوٹری سے اپنی نجی کار میں غیر ملکی گٹکا سپاری لے کر جارہے تھے۔

 اطلاع ملنے پر پولیس نے تلاشی کے دوران کار سے بھاری مقدار میں گٹکا سپاری برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید